آصف زرداری کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار

انہوں نے کہا کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں۔
شائع 16 اگست 2022 03:10pm

سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور ساتھ ہے، لیکن اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور یہی ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں اور جلد ان سے ملاقات کروں گا اور اس میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔

Read Comments