حکومت نے پٹرول قیمتوں کو کم کرنے کے بجائے اضافہ کردیا: شاہ محمود قریشی

مہنگائی میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔
شائع 16 اگست 2022 07:39pm

پاکستان تحریک انصاف رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے، حکومت نے کم کرنے کے بجائے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں گندم کی 30 لاکھ ٹن کی کمی ہے، خوردنی تیل کا بحران ہے۔ مہنگائی میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب کیلئے روٹی کھانا مشکل ہو گیا ہے، پیپلزپارٹی اورن لیگ نے قومی خزانے کو بےدردی سے لوٹا، پی پی میں بھٹو کا فلسفہ ختم ہو چکاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہنا تھا کہ عوام خالی نعروں اور جھوٹے وعدوں پریقین نہیں رکھتے۔

Read Comments