Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 اگست 2022 12:03pm

کراچی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جو آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق رواں ہفتے سندھ، بلوچستان، پنجاب،خيبرپختونخوا اور کشميرمیں مزید بارش کا امکان ہے۔

ماہرموسمیات اویس حیدرنے منگل کو آج نیوز کو بتایا کہ اس بار بارش کی شدت جولائی کے مقابلے کم ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اب بھی 50 سے 100 ملی میٹر بارش بظاہر شہر کے انفراسٹرکچر کی وجہ سے“مسائل میں اضافہ کرسکتی ہے۔

اس کے علاوہ “پاک ویتھر اپڈیٹ” نامی ویب سائٹ اویس حیدر کی جانب سے چلائی جاتی ہے، جو موسم سے متعلق خبروں کو شائع کرتی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق کراچی کے جنوب مشرق میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفان شروع ہوا ہے، جبکہ شمال مشرقی کی جانب مزید پیش رفت ہوسکتی ہے۔

بلوچستان میں سیلابی ریلہ قیمتی جانیں نگل گیا

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے موسیٰ خیل میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 10 افراد میں سے 9 کی لاشیں مل گئیں۔

دوسری جانب غزہ بند میں سیلابی ریلا گاڑی بہالے گیا، جس میں میں سوار پانچ افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، جبکہ سینکڑوں گھر پانی میں بہہ گئے۔

قلات میں سیلابی صورتحال کے سبب ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک معطل کے لئے معطل کردیا ہے۔

سندھ میں بارشوں کی تباہی، متعدد علاقے زیرآب

سندھ میں بھی بارشوں نے تباہی مچادی ہے، جس کے سبب جامشورو کے نزدیک دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

بارشوں کے باعث کچے کے علاقے زیرآب آچکے ہیں، جبکہ قادرآباد کے مقام پر دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب آگیا۔

نوٹ: اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

Read Comments