ملیر ندی میں ڈوبنے والے دو بچوں کی لاشیں برآمد، مزید 5 افراد کی تلاش جاری
کراچی کے ملیر ندی میں ڈوبنے والے دو بچوں کی لاشیں بر آمد کرلی گئی ہیں، کار میں سوار مزید 5 افراد کی تلاش جاری ہے۔
ندی میں ڈوبنے والے بچوں کی لاشوں کی شناخت موسیٰ اور آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔ لنک روڈ سے دونوں بچوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم غوطہ خوروں سمیت ایمرجنسی ڈیوٹی پر معمور افراد پر مشتمل ہے اور فیصل ایدھی ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات سے اب تک 2 بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں، جبکہ 5 افراد کی تلاش کا عمل اب بھی جاری ہے۔
واقعے پر سیاسی اور سماجی رہنماوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو موئثر حکمت عملی اپنانی چاہیئے۔
اس سے قبل، نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر کراچی سے حیدرآباد جانے والی کار ملیر ندی میں پانی کاتیز ریلہ آنے کے باعث بہہ گئی۔
ریسکیو زرائع کے مطابق کار میں 4 بچوں سمیت 7 افردا سوار تھے جو کہ قائد آباد سے حیدرآباد جارہے تھے کہ ملیر ندی مں پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔