شہباز گل پر تشدد کی حمایت نہیں کرتے: جاوید لطیف
رونا دھونا طوطے کیلئے نہیں ہے بلکہ سہولتکاروں کیلئے ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ شہبازگل پرتشدد کی حمایت نہیں کرتے لیکن طوطے میں عمران خان اور کچھ لوگوں کی جان ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ فوج کیخلاف پی ٹی آئی قیادت کی آشیرباد کے بغیرنعرے کیسے لگ گئے؟ اگر نوازشریف چوتھا حصہ بھی سچ بول دے توملک میں خون ریزی ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف ہی ہیں، شہبازشریف بھی ہماری طرح کارکن ہیں، نتائج کی پرواہ کیے بغیرنواز شریف کولا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رونا دھونا طوطے کیلئے نہیں ہے بلکہ سہولتکاروں کیلئے ہے، طوطے کو علم ہے کہ قومی رازکس کس کو دئیے گئے، ان کو ڈر ہے طوطا زبان نہ کھول دے۔
Read Comments