80 کی دہائی کی مشہور اداکارہ اب کیسی نظر آتی ہیں

اداکارہ نے حال ہی میں ایک ریئلٹی شو میں شرکت کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی
شائع 18 اگست 2022 05:32pm

رینا رائے کا نام 70 اور 80 کی دہائی کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہے، اپنے دور میں انہوں نے ایک سے بڑھ کر ایک سپرہٹ فلموں میں کام کیا اور اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کے دل میں جگہ بنائی۔

فلموں کے ساتھ ساتھ رینا اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی لوگوں میں کافی مشہور تھیں وہ کافی عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں لیکن اب ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ان کا تازہ روپ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

حال ہی میں سونی ٹی وی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں رینا رائے نظر آرہی ہیں، دراصل یہ ویڈیو سونی ٹی وی کے ریئلٹی شو ‘سوپر اسٹار سنگر 2’ کا ہے جس میں رینا رائے بطور مہمان نظر آنے والی ہیں۔

رینا رائے نے شو کے میزبان آدتیہ نارائن اور ان کے مقبول گانے نشا ..نشا کے ساتھ اسٹیج پر دھوم مچا دی، جس کے بعد شو کے جج ہمیش ریشمیا سمیت سبھی وہاں کھڑے ہو گئے، مزید بچوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رینا رائے کہتی ہیں کہ میں یہاں صرف ان کے لیے آئی ہوں جو چھوٹے ایٹم بم ہیں۔

Read Comments