سدھارتھ ملہوترا کے فون میں کیارا ایڈوانی کا نمبر کس نام سے درج ہے؟

سدھارتھ ملہوترا نے کیارا اڈوانی کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
شائع 18 اگست 2022 06:36pm

بھارتی معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا نے بالآخر کیارا اڈوانی کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کردی ہے۔

گزشتہ دنوں سدھارتھ ملہوترا نے کرن جوہر کے شو ‘کافی وِد کرَن’ میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران کرَن جوہر کی جانب سے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی میں رومانس سےمتعلق زیرِ گردش خبروں پر بھی بات کی گئی۔

دراصل کرن جوہر نے سدھارتھ کو کیارا کا ایک ویڈیو کلپ دکھایا، جو کافی ود کرن کے اگلی قسط کی ہے اور جس کا پرومو بھی ابھی ریلیز نہیں ہوا ہے،اس ویڈیو کلپ میں کیارا یہ بات قبول کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ سدھارتھ اور ان کے درمیان کا رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے، کیارا کی اس بات پر سدھارتھ نے شو میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

کافی ود کرن کی اگلی قسط، جس میں کیارا اڈوانی اپنی فلم کبیر سنگھ کے ساتھی اداکار شاہد کپور کے ساتھ نظر آنے والی ہیں، میں کرن نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا سدھارتھ کے ساتھ ان کا رشتہ فلم کبیر سنگھ میں دکھائے گئے پرتشدد رشتے سے مختلف ہے؟۔ اس سوال پر کیارا نے میٹھی مسکراہٹ دیتےہوئے کہا کہ آپ زبردستی جواب نکالنا چاہتے ہو’۔

وہیں سدھارتھ نے اس ویڈیو پر کہا کہ ’ کرن تم نے کیوں اتنا پریشان اس کو ’۔اس کے بعد کرن جوہر کہتے ہیں کہ انہوں نے سوچا ہے کہ وہ شادی پر کیا کرنے والے ہیں۔ جس پر سدھارتھ کہتے ہیں، ’اچھا آپ تیار ہیں اب ہمیں بھی ہونے دیجئیے ۔

کرَن جوہر نے سدھارتھ سے پوچھا کہ آپ کے فون میں کیارا ایڈوانی کا نام کس نام سے محفوظ ہے۔

جس پر سدھارتھ کا بتانا تھا کہ انہوں نے اپنے موبائل میں کیارا نام صرف ‘کی’ کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔

مزید سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سدھارتھ کا بتایا کہ وہ اور کیارا ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور اُن میں ایک خاص رشتہ ہے جو دوستی اور ساتھی اداکار سے بڑھ کر ہے۔

گزشتہ سال ریلیز ہوئے ان کی فلم شیرشاہ کے بعد سے ان کے رشتے کی خبریں آرہی تھیں لیکن اب تک سدھارتھ اور کیارا نے اپنے رشتے کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہوئی تھی ۔

Read Comments