Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 اگست 2022 07:16pm

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے عمران خان کا مؤقف مسترد کردیا

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مؤقف مسترد کر دیا ۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے عمران خان کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے سوالات کے جواب کے لیے دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

3 دفعہ نوٹسز جاری کرنے کے بعد عمران خان کے وارنٹس جاری کیے جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے، ان پانچوں کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں ہے۔

یہ کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیئم اور کینیڈا میں ہیں، جن میں سے کچھ بند ہیں اور کچھ اب بھی فعال ہیں۔

ایف آئی اے نے بند ہونے والی کمپنیوں کی آڈٹ رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

Read Comments