مقبول ترین گانا ’پسوڑی ’ کا افریقی فیوژن سنیں
کوک اسٹوڈیو کا مشہور ترین گانا ’پسوڑی ’افریقی فیوژن کے ساتھ ریمکس بنا کر پیش کر دیا گیا۔
افریقہ میں بھی پسوڑی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، کوک اسٹوڈیو افریقہ نے عالمی شہرت حاصل کرنے والے علی سیٹھی کے مشہور گانے’پسوڑی’ کا افریقی ورژبھی بنا ڈالا۔
گانا افریقی فیوژن موسیقی کے ساتھ ریمکس بنا کر پیش کیا گیا ہے جس میں میں علی سیٹھی کے ساتھ مصری گلوکار مروان موسیٰ اور نائیجریا کے گلوکار ریکاڈو بینکس نے بھی سُروں کا جادو جگایا۔
علی سیٹھی نے گزشتہ روز ‘پسوڑی ریمکس’ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گانے کو کوک اسٹوڈیو افریقہ نے نئے انداز میں پیش کیا ہے۔
علی سیٹھی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کے گانے کو کوک اسٹوڈیو افریقہ نے نئے انداز میں پیش کرکے مداحوں کو ایک اور خوبصورت تحفہ دیا ہے۔
افریقہ سمیت دنیا بھر میں پسوڑی کے بعد اس کا افریقی ورژن بھی بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پنجابی زبان کے گانے ‘پسوڑی’ کو رواں برس فروری میں ‘کوک اسٹوڈیو 14’ کے تحت ریلیز کیا گیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول بن گیا۔