سلمان خان کے نئے لُک نے سب کو حیران کردیا
بالی ووڈ اداکار سلمان خان ان دنوں لداخ میں موجود ہیں، وہ یہاں اپنی فلم ‘بھائی جان’ کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جسے ‘کبھی عید کبھی دیوالی’کا نام بھی دیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان 15 اگست کو لداخ کے لیے روانہ ہوئے تھے او اب وہاں سے سلمان نے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
سلمان خان نے لیہہ لداخ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے کردار کے گیٹ اپ میں نظر آ رہے ہیں، اس تصویر میں سلمان خان کے بڑے بال اور ان کے پیچھے موٹر سائیکل کھڑی نظر آ رہی ہے۔
فلم ‘بھائی جان’ میں سلمان خان کے ساتھ بھارتی ساؤتھ کی اداکارہ پوجا ہیگڑے اور ‘پنجاب کی کترینہ کیف’ شہناز گل مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
فرہاد سمجی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال 30 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔