Aaj Logo

شائع 23 اگست 2022 05:25pm

جہلم: مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی

جہلم: جہلم میں موٹروے انٹرچینج کے قریب مسافر بس ٹرک سے ٹکراگئی، نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس جہلم موٹر وے انٹرچینج کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 سے زائد زخمی ہوگئے، جن کو ٹی ایچ کیو اسپتال بھیرہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

Read Comments