یاسرہ رضوی اندھیرے میں ویڈیوز کیوں بناتی ہیں؟

اداکارہ نے تاریکی کا ایک روشن پہلو بھی نمایاں کردیا
شائع 23 اگست 2022 08:58pm

اپنے فلسفیانہ خیالات کے حوالے سے مشہور اداکارہ یاسرہ رضوی نے ہمیشہ روشنی پر اندھیرے کو ترجیح دینے کی وجہ بتادی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ وہ کہتے ہیں کہ میں تاریک جگہ سے بولتی ہوں جو سچ ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ صرف مکمل تاریکی میں ہی آپ روشنی کو اس کی روشن ترین سطح پر دیکھ سکتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں اندھیرے میں رہ سکتی ہوں لیکن جب میں اسے دیکھتی ہوں تو مجھے روشنی نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ یاسرہ رضوی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی شاعری کی ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں جو زیادہ تر کسی اندھیرے کمرے میں عکس بند کی گئی ہوتی ہیں ۔

یاد رہے کہ اداکارہ یاسرہ رضوی پاکستانی شوبز انڈسٹری فلسفیانہ خیالات کے حوالے سے مشہور ہیں جو ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے علاوہ فلمسازی، شاعری اور ہدایت کاری میں بھی خاص دلچسپی رکھتی ہیں۔

Read Comments