Aaj Logo

شائع 23 اگست 2022 10:41pm

عمران خان کو خاتون جج مخالف بیان پر معافی مانگ لینی چاہئے: احمد اویس

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احمد اویس نے اپنے پارٹی چیئرمین عمران خان کو خاتون جج مخالف بیان پر معافی مانگ لینے کا مشورہ دے دیا۔

آج نیوز کے پروگرام ‘فیصلہ آپ کا’ میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس نے کہا کہ عدلیہ کا ستون پورے نظام کیلئے ضروری ہے، عمران خان کو چاہئے کہ وہ خاتون جج کے خلاف دیئے گئے ریمارکس پر معافی مانگ لیں اور اگر خان صاحب اپنے الفاظ واپس لے لیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضٰی کا کہنا تھا کہ ان کا طریقہ واردات ہے، پہلے ڈرانے کی کوشش کرو، نہ ڈرے تو معافی مانگ لو۔

پروگرام میں ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے کہا کہ عمران خان اداروں کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کررہے ہیں، ایک مقبول لیڈر کو ایسا نہیں کہنا چاہئے۔

Read Comments