کیا آپ پہچان سکتے ہیں خاتون کے روپ میں یہ اداکار کون ہے؟
بالی ووڈ کی فلم ’ہڈی ’ کا پہلا لک جاری کردیا گیا جس میں نظر والی خاتون دراصل مرد اداکارہے ۔
جاری کئے گئے فلم کے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کرسی پر بیٹھی پوز دے رہی ہیں لیکن خاتون کے روپ میں یہ اداکار نواز الدین صدیقی ہیں جنہیں پہلی نظر میں پہچاننا بہت مشکل ہے۔
اداکار نوازالدین صدیقی آنے والی ڈرامہ فلم ہڈی میں مرکزی کردار ادا کریں گے تاہم فلم میکرز نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز میں بتایا تھا کہ یہ فلم زی اسٹوڈیو کے بینر تلے تیار ہونے والی ہے اور اس کی ہدایتکاری فلمساز اکشت وجے شرما کریں گے جو ان کی پہلی فلم ہے۔
ہڈی کے کردار کو ادا کرنے کے حوالے سے نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ میں نے بہت مختلف اور دلچسپ کرداروں کو پیش کیا ہے لیکن ہڈی میں میرا کردار ایک منفرد اور خاص ہونے والا ہے کیونکہ میں ایسا کردار ادا کرنے والا ہوں جسے میں نے کبھی نہیں کیا ہے اور بطور اداکار یہ مجھے دیگر تجربات کو آزمانے میں مدد کرے گا۔
سیکرڈ گیمز کے یونٹ ڈائریکٹر اور حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم میجر میں ڈائیلاگ رائٹر کے طور پر کام کرنے والے اکشت وجے شرما نے آدمیہ بھلا کے ساتھ مل کر یہ فلم تحریر کی ہے۔