Aaj Logo

شائع 25 اگست 2022 11:35am

عمران خان کو حلقہ این اے 22 مردان کا ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی

پشاورکے الیکشن ٹربیونل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو حلقہ این اے 22 مردان کا ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔

ٹریبونل نےاس حوالے آج سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھاجسے کچھ دیربعد سناتے ہوئے دائردرخواست میں اعتراضات کومسترد کردیا گیا۔

علی حیدرنامی شخص کی جانب سے دائرکردہ درخواست عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کرتے ہوئے حلقے کے ریٹرننگ افسراورالیکشن کمشن کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے لی گئی اشیاء کی قیمت ٹیکس ریٹرن میں دکھائی نہ ہی ان کا ذکر کیا،القادرٹرسٹ کے لی جانے والی زمین بھی کاغذات میں ظاہر نہیں کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیسز بھی زیرسماعت ہیں، وہ صادق اور امین نہیں ہیں اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے اعتراضات مسترد کرنے کے بعد درخواست خارج کرتے ہوئے عمران خان کو حلقہ این اے 22 مردان سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

Read Comments