خیرپور: سیلاب متاثرین نے منظور وسان کی گاڑی روک لی، پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ

مقامی پولیس کی فائرنگ سے دو سیلاب متاثرین زخمی ہوگئے
شائع 27 اگست 2022 07:53pm

خیرپور میں سیلاب متاثرین نے رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کی گاڑی روک لی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر فائرنگ کردی۔

ایمرجنسی فلڈ ریلیف کے فوکل پرسن منظور وسان کی گاڑی کو مہران ہائی وے پر سیلاب متاثرین کی جابب سے گھیر لیا گیا جس پر مقامی پولیس نے مظاہرین کو مشتعل کرنے کے لئے فائرنگ کردی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جب کہ مشتعل سیلاب متاثرین نےمنظور وسان کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔

مطاہرین کا کہنا ہے کہ منظور وسان نے فیض گنج کے عوام کو یکسر نظر انداز کیا جب کہ سندھ حکومت نے ہمیں مرنے کے لئے چھوڑ دیا ہے۔

Read Comments