بازوں کی نیلامی، قیمت حیران کردے

بازوں کی نیلامی کی پہلی شب تین باز فروخت ہوئے
شائع 28 اگست 2022 12:19am

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں بازوں کی نیلامی اور نمائش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق مخصوص فالکن فارمز کی بین الاقوامی نیلامی کے دوسرےسیشن کے آغاز کے پر پہلی رات میں نیلامی کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی تین فالکن کے مقابلے میں 88 ہزار ریال بنتی ہے۔

یہ تینوں ‘بی ایم فالکن’ فارم سے لیے گئے تھے جو تینوں ‘فرخ حر’ کیٹی گری میں شامل تھے پہلا فالکن 22 ہزار ریال میں جبکہ دوسرا فالکن 25 ہزار ریال میں فروخت ہوا اور تیسرافالکن 41 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس نیلامی کا اہتمام سعودی فالکنز کلب نے ریاض کے شمال میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹر ملہم میں دس روزہ سعودی بین الاقوامی فالکن اور شکار کی نمائش کے ساتھ کیا ہے۔

دنیا بھر کے 17 سے زیادہ ممالک کے 40 سے زیادہ سرکردہ پیداواری فارمز، خاص طور پر امریکا، جرمنی اور سپین کے شاہین پرور نیلامی میں حصہ لے رہےہیں۔

Read Comments