Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 اگست 2022 02:12pm

بھارت کا آلودگی سے نجات کیلئے600 ملین ڈالرخرچ کرنے کا ارادہ

بھارت نے دہلی کوآلودگی سے پاک کرنے کے لئے آئندہ تین سالوں میں 600 ملین ڈالرخرچ کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سے ایک ہے، جس کے لئے شہر کی زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ کو برقی توانائی فراہم کی جائے گی۔

ڈائیلاگ اینڈ ڈیولپمنٹ کمیشن کی وائس چیئرمین جیسمین شاہ کا کہنا ہے کہ آئے روز دہلی کا شمارعالمی درجہ بندی میں آلودہ شہروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے 2025 تک اپنی 80 فیصد بسوں کو الیکٹرک بنانے کے ساتھ ہی مزید چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

جیسمین شاہ نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک چوتھائی حصے کے طور پر شمسی توانائی پرانحصار کرنے کی حکمت عملی پر کام کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں دہلی میں رجسٹرد گاڑیوں میں سے 12 فیصد الیکٹرک گاڑیاں ہیں۔

Read Comments