Aaj Logo

شائع 29 اگست 2022 03:12pm

شاہد آفریدی نے ہربھجن سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورآل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

گزشتہ روز دبئی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ کے میچ سے قبلایک نجی چینل پر مقابلے دوران شاہد آفریدی نے ہربھجن سنگھ سے کہا کہ اگر وہ پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو وہ ان کے میزبان ہوں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘بھجی میں آپ کو پاکستان آنے کی دعوت دوبارہ دیتا ہوں، چاہے کرکٹ ہو یا نہیں آپ پاکستان آسکتے ہیں’۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا ’ آپ نے پاکستان میں جہاں بھی گھومنا پھرنا ہو، میں آپ کا میزبان ہوں گا’۔

Read Comments