Aaj Logo

شائع 29 اگست 2022 06:01pm

آئی ایم ایف پروگرام میں جا کر عوام کی کمر توڑی جارہی ہے: فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا کہ ہر چیز کا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام میں جاکر عوام کلی کمر توڑی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کی وجہ سے عام آدمی پریشان ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جا کر عوام کی کمر توڑی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹریاں بند کرنے سے معیشت کیسے چل سکتی ہے، ہر چیز آئی ایم ایف پر ڈال دینا مناسب نہیں ہے اور اگر عوام کو ریلیف دینے کی بات کرنا غداری ہے تو یہ ہم کرتے رہیں گے۔

آڈیو لیک پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے ٹیلیفون ریکارڈ کیے جا رہے ہیں، مفتاح صاحب جواب دیں فون کیوں ریکارڈ کیے گئے، البتہ لیک کی گئی آڈیو میں ایڈیٹنگ کی گئی ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اقدامات کرتی تو ملک میں سیلابی صورتحال نہ ہوتی، ان کی ساری توجہ جھوٹے مقدمات بنانے پر ہے، حکومت عمران خان کو سیاست سے باہر کرنے پر لگی ہوئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کی کارکردگی بہترین ہے جب کہ سیلاب سے بڑی تباہی سندھ اور بلوچستان میں مچی ہے۔

Read Comments