Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 اگست 2022 11:48am

نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

بجلی کی قیمتیں ایک بارپھربڑھ گئیں، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے ایک ماہ کے لیے بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی(سی پی پی اے) کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست میں جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی۔

دلائل مکمل ہونے پر نیپرا اتھارٹی نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی، اضافہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر35 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا، قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Read Comments