Aaj Logo

شائع 31 اگست 2022 02:52pm

سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی تکلیف کا اندازہ ہے، متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

راجن پور میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتےہوئے مریم نواز نے کہا کہ راجن پورمیں سیلاب متاثرین کےدکھ میں شریک ہونےآئی ہوں، جو پیار آج راجن پور میں ملا ہے ، اس پر آپ کی شکر گزار ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ سیلاب سےبستیاں تباہ ہوگئیں،آپ کے گلی محلوں اورگھروں سے ہوکر آئی ہوں، تباہی اپنی آنکھوں سےدیکھی ہے، آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ نواز شریف کے حکم کے مطابق حکومت آپ کی بحالی کے لیے ہر ممکن مدد کرے گی، ن لیگ کی حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نےمزید کہا کہ آپ کے گھر بھی بنائیں گے، مال مویشی کے لیے امداد بھی دیں گے، فصلوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے، دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں،میں آپ کے لیے امدادی سامان ساتھ لائی ہوں ،وہ آپ میں ابھی تقسیم کیا جائے گا۔

Read Comments