اسپین میں اولوں کی زد میں آ کر 20 ماہ کی بچی ہلاک

10 سینٹی میٹر اولوں کی زد میں آکر 20 مہینے کی بچی ہلاک جب کہ 30 کے قریب افراد زخمی ہوگئے
شائع 31 اگست 2022 08:38pm

یورپی ملک اسپین میں اولوں کی زد میں آکر 20 ماہ کی بچی ہلاک ہوگئی۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق شمالی کاتالونیا جیرونا کے نواحی علاقے لا بسبل ایمپوردا میں 10 سینٹی میٹر کے اولوں کی زد میں آکر 20 مہینے کی بچی ہلاک جب کہ 30 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔

شہر کے قائم مقام میئر نے ریڈیو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ژالہ باری کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشوں اور گھروں کی کھڑکیوں وچھتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

منگل کی شام ژالہ باری بایس، الت اور جیرونا کے متعدد علاقوں میں چند منٹ ریکارڈ کی گئی۔

کاتالان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 20 سالوں میں اولوں کا یہ سائز سب سے زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شدید ژالہ باری کا موسم ابھی ختم نہیں ہوا ہے جب کہ بارسلونا کے متعدد نواحی علاقوں کے لئے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مذکورہ شہروں میں طوفان اور 25 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

Read Comments