Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2022 12:18pm

کیلیفورنیا میں الیکٹرک گاڑیاں چارج نہ کرنے کی ہدایت جاری

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث شہریوں کو الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہریوں کو کہاگیا ہے کہ توانائی کی بچت کے لیے اپنی الیکٹرک گاڑیوں کواستعمال کے اوقات میں چارج کرنے سے گریز کریں کیونکہ موسم گرما کے آخر میں گرمی کی لہرنے کیلیفورنیا کواپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے سے پاور گرڈ سمیت دیگر بڑے آلات پردباؤ پڑ سکتا ہے ساتھ ہی صارفین سے شدید گرمی کے دوران محفوظ رہنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

کیلیفورنیا میں زیادہ تردرجہ حرارت اوسط سے 30 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے، جبکہ شہریوں کو شام 4 سے 9 بجے کے درمیان غیر ضروری لائٹس بند کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Read Comments