Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2022 09:19am

ایشیا کپ: سری لنکا بنگلا دیش کو شکست دیکر سُپر فور میں

سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو دو وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کے سُپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔

دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فیصلہ کُن مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں بنگلادیشی ٹیم نے مقرر اوورز میں 7 وکٹوں کو نقصان پر 183 رنز بنائے۔

میچ کی پہلی اننگ میں بنگلادیش کی جانب سے عفیف حسین 39، مہدی حسن 38 اور محمود اللہ 27 رنز بنا سکے۔ بولنگ میں سری لنکن گیند باز چمیکا کرونارتنے، ونیدو ہسارنگا دو، دو جب کہ دلشان، اسیتھا فرنینڈو اور مہیش ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوسکے۔

بنگلادیش کا 184 رنز کا ہدف سری لنکن ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر میچ کے آخری اوور میں حاصل کیا۔دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کے کوسل مینڈیس 60 اور داسن شناکا 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بولنگ میں بنگلادیش کے عبادت حسین 3 اور تسکین احمد 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوئے۔

بنگلا دیش کی ٹیم سری لنکا اور اس سے قبل ایونٹ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوچکی ہے۔

ایونٹ میں اگلا میچ پاکستان اور ہانک کانگ کے درمیان کل شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Read Comments