Aaj Logo

شائع 02 ستمبر 2022 01:15pm

بغاوت پر اکسانے کا کیس: شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقررکردی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ پیر(4ستمبر) کو شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے ۔

قبل ازیں شہباز گل نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا، درخواست میں ایس ایچ او کوہسار، سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا کیا گیا کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف اسٹاف افسر ہے، جسے 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا اور17 اگست کو پمز کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں: بغاوت کیس: شہباز گل کی درخواست ضمانت خارج

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار پر تشدد کے شواہد ملے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

یاد رہے کہ 3 اگست کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا تھا۔

Read Comments