پاکستانی گلوکار امانت علی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

جسٹن ٹروڈو سننے کیلئےمدعو کیا جانا اعزاز کی بات ہے، گلوکار
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2022 09:07am

کینیڈین پارلیمنٹ نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے پاکستانی گلوکار امانت علی کو مدعو کرلیا۔

معروف پاکستانی گلوکار امانت علی کو پاکستان میں تباہ کن بارشوں سے آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے سے متعلق بات چیت کے لیے دعوت موصول ہوئی جہاں انہوں کینڈین وزیراعظم سے ملاقات کی ۔

امانت علی نے انسٹاگرام پر جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کینیڈین پارلیمنٹ کی طرف سے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو پاکستان کی فلاح و بہبود اور ملک میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سننے کے لیے مدعو کیا جانا اعزاز کی بات ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اللّٰہ میرے ملک پاکستان کو ہر قسم کی قدرتی آفات سے ہمیشہ محفوظ رکھے، آمین’۔

مشکل کی اس گھڑی میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فنکاروں نےبھی قوم سے سیلاب زدگان کے لیے مدد کی اپیل کردی تو کوئی خود ہی کمربستہ مدد کو پہنچ گیا۔

نيشنل ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹى (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں 14 جون سے اب تک بارشوں کے باعث 1186 افراد جان کى بازى ہار گئے جن میں 526 مرد، 244 خواتين اور 416 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزيدایک ہزار 256 افراد زخمى ہوئے، ملک بھر سے رپورٹ ہونے والے زخمى افراد کی تعداد4 ہزار896 ہوگئی ہے۔

Read Comments