Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2022 03:53pm

سیاسی جماعتیں غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کریں: شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو کہتا ہوں غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کریں، کہا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاز کرنے کی کوشش کی گئی، اب یہ لوگ کہتے ہیں شوکت ترین غدارہے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ن لیگ والےاپنے گریبان میں جھانکیں کہ انہوں نے کیا کام کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر الزامات لگائے جارہے ہیں، آپ نے آڈیو لیک کرنی تھی تو پہلے کر دیتے، ہمارا مقصد اپنے پیسے اپنے لوگوں پر خرچ کریں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے معاملے پر کبھی اپوزیشن کو غدار نہیں کہا، 50 لاکھ تنخواہ کی نوکری چھوڑ کرپاکستان آیا تھا- ڈالر کی قدر پھر بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ بغیرسوچے سمجھے ہم پر تنقید کی گئی، گیس چارجز بڑھنے جا رہے ہیں، بجٹ پیش کرتےوقت کہا گیا مہنگائی ساڑھے 11 فیصد ہوگی، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں۔

Read Comments