سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے، شیخ رشید

پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا گیا اب غریب کی جیب پرڈاکہ ڈال رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر
شائع 04 ستمبر 2022 02:09pm

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف نے حکومت کےساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے، پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا گیا اب غریب کی جیب پرڈاکہ ڈال رہے ہیں، 6 مہینوں میں حکومت کا الٹراساؤنڈ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں، 5ستمبر بروز سوموار جسٹس امجد رفیق کی عدالت لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنادی، لوٹا ممبران کی عوام شکل نہیں دیکھنا چاہتے، جن منی لانڈرزکو اپنے لوگ چندہ دینےکوتیارنہیں دوسرے ملک کیسے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں پیٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں، آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں، ستمبر ستمگرہوگا، سیلاب اترے گاتوعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے ۔

Read Comments