Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2022 11:04am

ایشیاکپ: بھارت کیخلاف جیت کےبعد ڈریسنگ روم کی ویڈیو وائرل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپرفورمرحلے میں گزشتہ رات پاکستانی ٹیم کی جیت کے بعد ڈریسنگ روم کا منظرہی کچھ اور تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 182 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پرحاصل کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پر شیئرکی جانے والی ویڈیو میں ڈریسنگ روم میں بےچینی سے جیت کے منتظر کھلاڑیوں کو وننگ شاٹ لگتے ہی بھرپورخوشی مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کپتان بابراعظم ، محمد حسنین، شاداب خان، نسیم شاہ اور حارث رؤف کا پُرجوش انداز آپ کوبھی مسکرانے پرمجبورکردے گا۔

یہ فتح اس لحاط سے بھی یادگاررہی کہ پاکستان نےایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کو 8 سال بعد شکست سے دو چارکیا ہے۔

Read Comments