وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

لاس میں عمران خان کے بیانات اور ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
شائع 05 ستمبر 2022 08:38pm

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں سیلاب کی صورتحال اور ریلیف سرگرمیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں عمران خان کے بیانات اور ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Read Comments