متھیرا کو ویرات کوہلی کی کونسی سی بات پسند آگئی؟

متھیرا نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر ویرات کوہلی کا ایک بیان شیئر کردیا
شائع 07 ستمبر 2022 12:23am

پاکستانی معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے سوشل میڈیا پر بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی فین ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

متھیرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر ویرات کوہلی کا ایک بیان شیئر کیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘اسی لیے میں اس کی فین ہوں’۔

متھیرا کی جانب سے شیئر کیا گیا ویرات کوہلی کا بیان پاکستان سے ہارنے کے بعد دیا گیا تھا۔

ویرات کوہلی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنی پرفارمنس سے متعلق کہنا تھا کہ دینے والا اوپر والا ہے، کوئی کچھ بھی نہیں کر سکتا، آپ چاہے جتنے ہاتھ پاؤں مار لو، جب اوپر والے نے آپ کو کامیابی دینی ہے تب ہی دینی ہے، میں اپنی زندگی ایسی ہی کھیلتا اور جیتتا ہوں۔

دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Read Comments