Aaj Logo

شائع 07 ستمبر 2022 11:41pm

مسجد میں جاتے ہوئے لوگ مجھے گھور رہے تھے، قراۃ العین بلوچ

پاکستانی گلوکارہ قراۃ العین بلوچ کا کہنا ہے کہ مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے جانے والے افراد انہیں گھورتے ہوئے جارہے تھے۔

گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں گلوکارہ قراۃ العین بلوچ نے کہا کہ مسجد میں نماز کیلئے جاتے ہوئے لوگوں کو دیکھنا بہت ہی دلچسپ ہے، نماز کیلئے جانے والے افراد کی اکثریت مجھے گھورتی ہوئی گئی، انہوں نے مجھ سے اپنی نظریں نہیں ہٹائیں۔

گلوکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے ساتھ یہ واقعہ کہاں پیش آیا۔

گلوکارہ کی اس ٹوئٹ پر علی سفینا نے لکھا کہ سب غصے سے دیکھ رہے ہونگے ۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ ایک سلیبرٹی ہیں صرف مرد نہیں بلکہ خواتین اور بچے بھی آپ کو دیکھ سکتے ہیں ، مثبت سوچیں

ایک صارف نے مردوں کو نگاہیں نیچی رکھنے کی نصیحت بھی کردی

Read Comments