Aaj Logo

شائع 08 ستمبر 2022 02:22pm

آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے وارم اپ میچزکا شیڈول جاری کردیا۔

تمام 16 ٹیمیں میگا ایونٹ سے قبل پریکٹس میچز کھیلیں گی، پریکٹس میچز میلبرن اوربرسبین میں کھیلے جائیں گے۔

پہلے راؤنڈ کی ٹیمیں 10 سے 13 اکتوبر تک جبکہ سپر 12 راؤنڈ کی ٹیمیں 17 سے 19 اکتوبر تک وارم اپ میچز کھیلیں گی۔

پاکستان ٹیم 17 اکتوبر کو انگلینڈ اور 19 اکتوبر کو افغانستان سے برسبین میں دودوہاتھ کرے گی۔

آئی سی سی کے مطابق وارم اپ میچز ٹی 20 انٹرنیشنل اسٹیٹس کے حامل نہیں ہوں گے جبکہ ٹی20ورلڈ کپ کا آغاز 16 اکتوبرسے جیلونگ میں ہوگا۔

Read Comments