Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

پاکستان ٹیم کا 17 اکتوبر کو انگلینڈ اور 19 اکتوبر کو افغانستان سے برسبین میں مقابلہ ہوگا۔
شائع 08 ستمبر 2022 02:22pm
تمام 16 ٹیمیں میگا ایونٹ سے قبل پریکٹس میچز کھیلیں گی، جو میلبرن اوربرسبین میں کھیلے جائیں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
تمام 16 ٹیمیں میگا ایونٹ سے قبل پریکٹس میچز کھیلیں گی، جو میلبرن اوربرسبین میں کھیلے جائیں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے وارم اپ میچزکا شیڈول جاری کردیا۔

تمام 16 ٹیمیں میگا ایونٹ سے قبل پریکٹس میچز کھیلیں گی، پریکٹس میچز میلبرن اوربرسبین میں کھیلے جائیں گے۔

پہلے راؤنڈ کی ٹیمیں 10 سے 13 اکتوبر تک جبکہ سپر 12 راؤنڈ کی ٹیمیں 17 سے 19 اکتوبر تک وارم اپ میچز کھیلیں گی۔

پاکستان ٹیم 17 اکتوبر کو انگلینڈ اور 19 اکتوبر کو افغانستان سے برسبین میں دودوہاتھ کرے گی۔

آئی سی سی کے مطابق وارم اپ میچز ٹی 20 انٹرنیشنل اسٹیٹس کے حامل نہیں ہوں گے جبکہ ٹی20ورلڈ کپ کا آغاز 16 اکتوبرسے جیلونگ میں ہوگا۔

ICC

Australia

شیڈول

T20 WORLD CUP 2022

warm up matches

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div