آرمی چیف اور امریکی سیکرٹری دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ، دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

لائڈ آسٹن نے سیلاب متاثرین کو تعاون کی پیشکش کی جب کہ انہوں نے پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو بھی سراہا
شائع 09 ستمبر 2022 11:58pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سیکرٹری دفاع لائڈ آسٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل باجوہ اور لائڈ آسٹن نے ٹیلیفونک گفتگو میں باہمی دلچسپی و علاقائی استحکام سمیت دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امریکی سیکرٹری دفاع نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور نے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کی

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سیکرٹری دفاع لائڈ آسٹن نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کو تعاون کی پیشکش بھی کی جب کہ انہوں نے پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو بھی سراہا۔

Read Comments