ملکہ الزبتھ کا انتقال: پرنس چارلس نے بادشاہت کا تخت سنبھال لیا

عوام کی بڑی تعداد نے اپنے نئے بادشاہ کا پُرتپاک استقبال کیا
شائع 11 ستمبر 2022 09:12am

ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد پرنس چارلس نے باقاعدہ حلف اٹھا کر بادشاہت کا تخت سنبھال لیا ہے۔

سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس کی منصب سنبھالنے کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جہاں انہوں نے اپنے عہدے کاحلف اٹھایا، اس موقع پر اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا پارکر اور پرنس آف ویلز شہزادہ ولیم ان کے ساتھ موجود تھے۔

کنگ چارلس نے بطور بادشاہ حلف نامے پر دستخط کیے تقریرمیں روایات کی پاسداریا عزم ظاہر کیا جبکہ برطانیہ کے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

بادشاہ چارلس حلف برداری کی تقریب سے واپسی پر محل پہنچے، توعوام کی بڑی تعداد نے اپنے نئے بادشاہ کا پُرتپاک استقبال کیا۔

اس کےعلاوہ چارلس کے بادشاہ بننے پر ٹاور آف لندن اور ہائڈ پارک میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر 8 ستمبرکو انتقال کرگئیں تھیں۔

Read Comments