Aaj Logo

شائع 12 ستمبر 2022 12:00pm

قاسم سوری کی رولنگ پر ججز کی مشاورت سے ازخود نوٹس لیا، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ پالیسی معاملات میں عمومی طور پر مداخلت نہیں کرتے، بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے ایسے مقدمات سننے پڑتے ہیں۔

نئےعدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ قاسم سوری کی رولنگ پر ججز کی مشاورت سے ازخود نوٹس لیا، فیصلے پر سیاسی جماعتوں کا شدید ردعمل آیا، اس کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پانچ دن سماعت کرکے رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا، ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ کا فیصلہ تین دن میں سنایا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آگاہ ہیں ملک کو سنیجدہ معاشی بحران کا سامنا ہے، آبادی میں اضافے سے وسائل پر بوجھ پڑتا ہے، سیلاب متاثرین کیلئے ججز نے تین دن کی تنخواہ عطیہ کی، عدالتی ملازمین نے 2 دن کی تنخواہ عطیہ کی ہے۔

Read Comments