‘میں جلد واپس آرہا ہوں’

شاہین شاہ آفریدی حالیہ دنوں ری ہیب کے سلسلے میں انگلینڈ میں موجود ہیں۔
شائع 13 ستمبر 2022 08:45pm

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ جلد واپس آرہے ہیں، وہ حالیہ دنوں ری ہیب کے سلسلے میں انگلینڈ میں موجود ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ورک آؤٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی جم میں ورزش کر رہے ہیں، انہوں نے ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ انشاء اللّٰہ میں جلد واپس آ رہا ہوں۔

شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعدوہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے اورپاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں ری ہیب کیلئے لندن بھیج دیا تھا۔

Read Comments