ویڈیو: لاڑکانہ میں بڑے چمکادڑ کو علاقہ مکینوں نے پکڑلیا
چمکادڑ نے ہمارے اوپر حملہ کیا، علاقہ مکین
لاڑکانہ میں بڑے چمکادڑ کو علاقہ مکینوں نے پکڑلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلاے کے مطابق لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو کے نواحی گاؤں میں چمکادڑوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جہاں بڑے سائز کے چمکادڑوں کی موجودگی کے باعث لوگ خوف زدہ ہیں۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بڑی سائز کے چمکادڑ نے ہمارے اوپر حملہ کیا اور بڑی مشکلوں سے ہم نے چمکادڑ کو پکڑا ہے۔
علاقہ مکینوں نے خطرناک قسم کے چمکادڑ کو رسیوں سے باندھ دیا لیکن انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کے انہیں چمکادڑون سے نجات دلائی جائے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ چمکادڑ شکل میں خوفناک نظر آتے ہیں بلکہ عام پرندوں کی طرح نہیں۔
Read Comments