ڈرگ انسپیکٹرز کا کراچی میں گوادم پر چھاپہ، ساڑھے 4 کروڑ پیناڈول کی گولیاں برآمد

برآمد شدہ مال ذخیرہ کر کے مہنگے داموں بیچا جانا تھا، ادویات کی مجموعی قیمت تقریباً 25 کروڑ سے زائد ہے
شائع 15 ستمبر 2022 07:07pm

صوبائی ڈرگ انسپیکٹرز نے ہاکس بے روڈ پرگودام پر چھاپے کے دوران ساڑھے چار کروڑ پیناڈول کی گولیاں برآمد کرلیں۔

ڈرگ انسپیکٹر دلاور جسکانی کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ مال ذخیرہ کر کے مہنگے داموں بیچا جانا تھا، ادویات کی مجموعی قیمت تقریباً 25 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ڈرگ انسپکٹر سندھ نے بتایا کہ بر آمد شدہ ادویات ضبط کر لی گئی ہیں جب کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Read Comments