پی سی بی کا فخر زمان کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ

فخر زمان آج لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔
شائع 16 ستمبر 2022 07:37pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخرزمان کو گھٹنے کی انجری کے علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ فخر زمان آج لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔

فخر زمان ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ ان کا ری ہیب ٹریک کے مطابق ہے اورفٹنس میں بہتری آئی ہے۔

شاہدآفریدی کی جانب سے دیے گئے بیان کی وضاحت میں ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے میڈیکل اور ری ہیب کے تمام انتظامات کرتا ہے۔

Read Comments