عمران خان سے شہباز گل کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہباز گل نے جیل میں گزارے وقت اور تشدد پر وزیراعظم کو تفصیلی آگاہ کیا
شائع 19 ستمبر 2022 01:32pm

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بنی گالا میں گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شہباز گل نے جیل میں گزارے وقت اورتھانے میں ہونے والے تشدد پروزیراعظم کو تفصیلی طور پرآگاہ کیا۔

عمران خان نے شہبازگل کی روداد سن کرتشویش کا اظہار اور ان پر تشدد کی سخت مذمت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ یہاں کوئی جنگل کا قانون ہے جو تھانے میں بدترین تشدد ہوا، ایسا تو بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا، قریبی ساتھیوں کے ساتھ برا سلوک امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کاواضح ثبوت ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز گل کو فیملی کے ساتھ مزید وقت گزارنے کی ہدایت کردی۔

Read Comments