سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزرا کا جوتوں سے استقبال ہورہا ہے، شیخ رشید

اب صرف پی ڈی ایم میں ہی نہیں بلکہ (ن) لیگ اور پی پی پی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی
شائع 20 ستمبر 2022 11:15am

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزرا کا جوتوں سے استقبال ہورہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اور اسے گرل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب صرف پی ڈی ایم میں ہی نہیں بلکہ (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جو سیلابی ریلے سے بچ گئے ہیں وہ وبائی ریلے میں پھنس گئے، جس کے باعث سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزرا کا استقبال جوتوں سے ہورہا ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ نہ باہر سے امداد آئی نہ اندر سے پیش رفت ہوئی،عمران خان بہانہ تھا، اپنے کیسز ختم کرانا تھا۔

Read Comments