Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2022 07:10pm

اسٹریٹ کرمنلزکے گروہ پرشہریوں کا تشدد، پولیس کے حوالے کردیا گیا

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز اب کھلونا پستول دکھا کر وارداتیں کرنے لگے، ایسا ہی ایک واقعہ تین ہٹی پر پیش آیا ہے، جہاں ایک گروہ شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیت پلاسٹک کی پستول سے دکاندار کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ دکانداروں نے ہمت دکھائی اور ملزمان کو پکڑ لیا۔

جس کے بعد شہریوں نے ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کوحراست میں لیکراسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔

Read Comments