وفاقی حکومت بدمست ہاتھی کی طرح سیاسی حریفوں کو کچل رہی ہے: عمر سرفراز چیمہ

پی ڈی ایم رہنماء صرف سیاسی اداکاری میں مصروف ہیں۔
شائع 21 ستمبر 2022 02:19pm

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بدمست ہاتھی کی طرح عوام اور سیاسی حریفوں کو کچلنے کے درپے ہے، بیوروکریسی میں تبادلوں جیسے معاملات پر بھی وفاقی حکومت اپنا بغض نکال رہی ہے۔

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عملی اقدامات کی غیر موجودگی میں پی ڈی ایم رہنماء صرف سیاسی اداکاری میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم جبکہ پاکستان میں بڑھائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئل ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو فائدہ دینے کے چکر میں عوام کا کچومر نکالا جا رہا ہے- وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے آئے دن مہنگائی کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ مہنگے پٹرول اور بجلی کے ظالمانہ بلوں تلے دبے عوام پی ڈی ایم سے فوری چھٹکارا چاہتے ہیں۔

Read Comments