Aaj Logo

شائع 21 ستمبر 2022 08:31pm

بالی ووڈ جوڑی کی شادی کا منفرد دعوت نامہ وائرل

بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا اداکار علی فضل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں تاہم ان کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔

جہاں مداح ان کی شادی کی تفیصلات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، وہیں اس درمیان ہمیں معلوم ہوا ہے کہ یہ جوڑا 4 اکتوبر کو شادی کرنے والا ہے۔ حالانکہ جوڑے نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن اس سے پہلے ہی ریچا اور علی کی شادی کا دعوت نامہ انٹرنیٹ پر گردش کر رہا ہے۔

ریچا اور علی کی شادی کا دعوت نامہ کافی دلچسپ انداز میں بنایا گیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اس دعوت نامہ میں دونوں کو سائیکل پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، ماچس کے ڈبے کی شکل میں ڈیزائن کردہ اس دعوت نامے پر ’ کپل میچز’ لکھا ہوا ہے۔

اس سے قبل ریچا کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ امکان ہے کہ وہ علی فضل کے ساتھ 4 اکتوبر کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اور یہ جوڑا ایک دن بعد اپنے خاندان، دوستوں اور انڈسٹری کے ساتھیوں ک ےلیے شادی کی تقریب کا اہتمام کرے گا اور ان کی شادی کی تقریبات 30 ستمبر سے شروع ہوگی۔

شادی سے پہلے تین فنکشن منعقد کیے جائیں گے۔ کاک ٹیل، سنگیت اور مہندی۔اور ذرائع کے مطابق یہ تینوں تقاریب نئی دہلی میں منعقد ہونے کے امکان ہیں۔

اگرچہ ریچا نے اپنی شادی کے لیے کس طرح کا لباس منتخب کیا ہے اس کے بارے میں اب تک کوئی معلومات حاصل نہیں ہوپائی لیکن رپورٹ کے مطابق شادی کے زیورات بیکانیر سے منگوائے گئے ہیں۔ دہلی کی تقریب کے لیے اداکارہ کے زیورات کو بیکانیر کے ایک 175 سالہ پرانے جوہری خاندان نے تیار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ریچا نے سوشل میڈیا پر علی کے ساتھ اکتوبر میں ہونے والی شادی کی تصدیق کی تھی۔ اداکارہ نے ایک تصویر ٹویٹ کی تھی جس میں لکھا تھا ’ نئی زندگی، لوڈنگ’۔ ریچا نے اس ٹویٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا ’ اکتوبر کا انتظار نہیں کرسکتی’۔

Read Comments