Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2022 02:39pm

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے بھارتی اکاؤنٹس بے نقاب

پاکستان اورچین کے خلاف ٹوئٹرپرمتحرک ایک ہزارسے زائد اکاؤنٹس کے تانے بانے بھارت سے جا ملے۔

امریکی یونیورسٹی اسٹینفورڈ سے منسلک انٹرنیٹ آبزرویٹری نے پاکستان کے خلاف بھارت کا پروپیگنڈہ نیٹ ورک بےنقاب کردیا، ٹوئٹر کے معطل کردہ ایک ہزار سے زائد اکاؤنٹس کا تعلق نئی دہلی سے نکلا۔

چین اورپاکستان کونشانہ بنانے والے ان اکاؤنٹس کا ہینڈلرخود کو کشمیری ظاہرکرتا تھا۔ 24 اگست کوٹوئٹرنے اسٹینفورڈ یونیورٹی کی تجزیے میں بھارتی سازش علم میں آنے پر 24 اگست 2022 کوایک ہزار 198 اکاؤنٹس کو معطل کردیا تھا۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ پرہیراہھیری اورپالیسی کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا صارفین بھارت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

سائبرجنگ میں بھارت اس سے پہلے بھی خفت کا سامنا کرچکا ہے، گزشتہ برس یورپی یونین نے بھی بھارت کو رنگےہاتھوں پکڑاتھا جبکہ آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی نے بھی بھارت سے چلائے جانے والے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کی تھی۔

Read Comments