شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکا، پاک فوج کے 2 جوان شہید

دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوئے۔
شائع 25 ستمبر 2022 09:54am

شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا، دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار جاوید اقبال کی عمر 42 سال اور تعلق اٹک سے تھا جبکہ نائیک حسین احمد شہید کی عمر 38 سال اور ان کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئےآپریشن جاری ہے۔

Read Comments