Aaj Logo

شائع 26 ستمبر 2022 08:54am

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 1638 ہوگئی

ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جس کے بعد اموات کى کل تعداد 1638 ہوگئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 14 جون سے اب تک 1638 افراد جاں بحق ہوئے، سب سے زیادہ سندھ میں 747 اوربلوچستان میں 323 افراد لقمہ اجل بن گئے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 306 اور آزاد کشمیر میں 48 افراد زندگی کی بازى ہار گئے۔

مزید پڑھیں: 24 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

ملک بھر میں حاليہ بارشوں ميں زخمى ہونے والوں کی کل تعداد 12ہزار865 ہو گئی، جس میں سندھ 8422 زخمی افراد کے ساتھ سر فہرست ہے۔

این ڈى ايم اے کے مطابق ملک بھر میں حاليہ بارشوں اور سيلاب سے 392 پلوں کو نقصان پہنچا ۔

مزید پڑھیں: حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مزید 37 اموات، تعداد 1545 ہوگئی

بارشوں کے باعث ملک بھر میں 8 لاکھ 24 ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 12 لاکھ سے زائد گھروں کو جزوى نقصان پہنچا ،اب تک 11 لاکھ 3 ہزار سے زائد مويشوں کو حاليہ بارشوں اور سيلاب سے نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں 8389، بلوچستان میں 2198، خیبرپختونخوا میں 1575، پنجاب میں 896 اور گلگت بلتستان میں 16 کلو ميٹر سڑک متاثر ہوئی۔

Read Comments